ملاوٹی اور غیر معیاری غذائی اشیا فروخت کرنیوالوں پر بھاری جرمانے

سرینگر/غذائی اشیا میں ملاوٹ کے مرتکب اور غیر معیاری غذائی اجناس کی خرید و فروخت میں ملوث کارخانہ داروں ،دودھ فروشوں اور دوسرے تاجروں کے خلاف فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے جرمانے عاید کئے اور پونے چار لاکھ کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ہلال احمد کی سربراہی میں مختلف /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
مقامات پر کارخانہ داروں ،بیکری فروشوں ،دودھ فروشوں اور مصالحہ جات کا کاروبار کرنے والوں کے ہاں سے نمونے حاصل کئے گئے جن کی لیبارٹری جانچ پڑتال کی گئی اور پایا گیا کہ یہ نمونے یا تو ملاوٹی پاے گئے یا یہ غیر معیاری ثابت ہوے ۔۔اس موقعے پر کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر نے اشیاے خوردنی کا کاروبار کرنے والوں سے تلقین کی کہ وہ کسی بھی صورت میں غیر معیاری یا ملاوٹ شدہ اشیا کی خرید و فروخت نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں