انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں محمداشرف حکاک جے ڈی انفارمیشن

سرینگر/کے این این /ریاستی انتظامیہ نے پھیر بدل کا عمل جاری رکھتے ہوئے سرکار نے کے اے ایس افسر محمد اشرف حقاق کو جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر مقرر کردیا جبکہ دین محمد اور عامر چودھری کو محکمہ برائے قبائیلی امور کے ساتھ منسلک کردیا ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 15مئی کو گورئمنٹ آرڈر زیر نمبر 804-GADآف 2018کے تحت کے اے ایس افسر محمد اشرف حقاق کو کمشنر سیکریٹری /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
برائے محکمہ جنگلات و ماحولیات کی ذمہ داری سے فارغ کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر تعینات کردیا ۔خیال رہے کہ یہ عہدہ گزشتہ کچھ وقت سے خالی پڑا تھا ۔اس دوران جے اے ڈی نے ایک اور سرکاری آرڈر زیر نمبر814-GADآف 2018کے تحت جونیئرا سکیل کے اے ایس افسروں دین محمد اور عامر چودھری کو محکمہ برائے دیہی وترقی وپنچایت راج اور محکمہ برائے خاطر وتواضع سے فارغ کرتے ہوئے محکمہ برائے قبائیلی امور میں تعینات کردیا ۔خیال رہے گزشتہ روز تین الگ الگ احکامات کے تحت نصف درجن آئی اے ایس اور کے اے ایس افسروں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا تھا ۔جن کے تحت سینئر آئی اے ایس افسر ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو فائنانشل کمشنر ریونیو کی ذمہ داری سونپی تھی۔تبادلوں کے سلسلے میں آئی اے ایس افسر لوکیش دت جھاکوامپاکاوائس چیئرمین اورمحکمہ دیہی ترقی کاڈائریکٹرجنرل مقررکیاگیاتھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں