راج پورہ پولیس سٹیشن پر سرشام گرینیڈ حملے سے سنسنی

سرینگر/ایک اطلاع کے مطابق کل شام راج پورہ پلوامہ پولیس سٹیشن کو نشانہ بناتے ہوے جنگجو نوجوانوں نے گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔اس موقعے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔اس واقعے کے فوراًبعد فورسز نے آس پاس کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا اور جنگجو نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ۔وسیع علاقے کی ناکہ بند ی کی گئی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ محاصر ے میں تھا مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔اس واقعے کے فوراً بعد ضلع پلوامہ کے تمام پولیس سٹیشنوں کے باہر گشت بڑھا دی گئی ،اس دوران سرینگر جموں شاہراہ پر بھی رات کا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں