جسٹس ماگرے نے بچوں کی نگہداشت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا

سرینگر/چئیر مین جوینائیل جسٹس کمیٹی جسٹس علی محمد ماگرے نے کل یہاں جوینائیل جسٹس ایکٹ اور قوانین کی عمل آوری کاجائیزہ ایک میٹنگ کے دوران لیا ۔ میٹنگ میں بچوں سے متعلق معاملات اُن کی نگہداشت اور اُن کی حفاظت کے بارے میں سیر حاصل بحث ہوئی ۔ ریاست میں 22 جے جے بورڈس کو معرض وجود میں لانے ، سلیکشن کم اوور سائیٹ کمیٹی کی موثر کارکردگی یقینی بنانے ، ہائی کورٹ آرڈر آف جے اینڈ کے پی آئی ایل نمبر 9/2015 کی عمل آوری اور ہائی کورٹوں کی جوینائیل جسٹس کمیٹیز کے ڈرافٹ گائیڈٰنگ فریم /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ورک پر غور کرنے کے معاملات پر میٹنگ میں بحث ہوئی ۔ اس موقعہ پر جسٹس ماگرے نے جوینائیل جسٹس ایکٹ اور قوانین کو زمینی سطح پر عمل میں لانے کو یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت اور افسران کی شرکت پر زور دیا ۔ چئیر مین سلیکشن کم اوور سائیٹ کمیٹی جسٹس حسنین مسعودی ، سپیشل ڈی جی پی وی کے سنگھ ، ڈائریکٹر ایس جے اے ﴿ سیکرٹری جے جے کمیٹی ہائی کورٹ ﴾ عبدالرشید ملک ، سپیشل سیکرٹری محکمہ وقانون ، انصاف اور پارلیمانی امور اچل سیٹھی ، سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود عاسف حمید خان ، ڈی آئی جی سرینگر وی کے برڈی ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس شفاعت سلطان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ایچ او ڈی سائیکیٹرک ہسپتال سرینگر ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لل دید ہسپتال ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جی بی پنت ہسپتال سونہ وار نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حصہ لیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں