رمضان المبارک کے دوران نزول قرآن کانفرنس کا اہتمام وقف بورڈ کی طرفسے عبادت گاہوںمیں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں

سرینگر/ کے این ایس /مسلم وقف بورڈ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بور ڈ کے وائس چیرمین نظام الدین بٹ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں بورڈ ممبران ایڈوکیٹ اظہر الامین ، پروفیسر مشتاق قریشی ، ڈاکٹر شفع احمد خان ، مولانا شوکت حسین کینگ اور مولانا شوکت علی مسعودی نے بھی شرکت کی جبکہ اس دوران میٹنگ میں وقف بورڈ کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں وقف بورڈ سے منسلک زیارت گاہوں، بقعہ جات اور مساجد میں رمضان المبارک کی مقدس ماہ کے کئے گئے دوران انتظامات/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر ماہ مبارک کے دوران تمام متبرک مقامات پرعامۃ المسلمین کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ وقف بورڈ کی طرف سے زیارت گاہوں ، بقعہ جات اور مساجد میں ہر طرح کی سہولیا ت کو فراہم کرنا وقف بورڈ کے فرائض منصبی میں شامل ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران لو گوں کی طرف سے کثرت عبادت کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔وائس چیئرمین نے کہا کہ متبرک مقامات پر پانی اور بجلی کی بلا خلل سپلائی کو ممکن بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ معاملہ اٹھایا گیا ہے اور تلقین کی گئی ہے کہ رمضان ایام کے دوران متبرک مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری سطح پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فرش و فروش کا مناسب انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ عوام الناس کو عبادات کے دوران کسی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ماہ مبارک کی عظمت اور شان کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران عظیم الشان’’نزول قرآن کانفرنس اور مقابلہ حسن نعت ‘‘ کااہتمام ہو گا۔ اس موقعہ پر کہا گیا کہ ماہ مبارک کے دوران مصر سے اعلیٰ پایہ کے قاری حضرات تشریف لارہے ہیںجو زیارت حضرت امیر کبیر میر سیدعلی ہمدانی (رح) سرینگر اور زیارت اہم شریف بانڈی پورہ میں قرات کی محافل سجائینگے۔ وائس چیرمین نظام الدین بٹ نے کہا کہ وقف بور ڈ اپنے محدود مالی وسائل کے باوجودتمام متبرک مقامات پر لو گوں کو ہر طرح کی سہولیا ت فراہم رکھنے میں کو شاں ۔مسلم وقف بورڈ ایک ملی ادارہ ہے یہ ادارہ مذہبی خدمات کے علاوہ سماجی خدمات بھی انجام دے رہا ہے ۔ اس ادارہ کو ہر طرح سے مستحکم کرناہمارا دینی فریضہ ہے تاکہ اس سے ہر ضرورت مند کی مد د کی جائے ۔ ادارہ کے تحت شعبہ بیت المال کے ذریعہ سال بھر غریبوں ، محتاجوں اور بیماروں کی مالی مدد کی جا تی ہے جبکہ ماہ مبارک کے دوران غریبوں ،مساکین اور دیگر ضرورت مندوں کی خصوصی طور پر مد د کی جاتی ہے ۔ وقف بورڈکو اس عظیم دینی اور سماجی فریضہ کو جاری رکھنے میں عوام الناس کی طرف سے بھر پور مالی تعاون کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ میںعامۃ المسلمین سے اپیل کی گئی کہ وہ زکوٰۃ اور دیگر صدقات وقف بورڈ کو اداکر یں تاکہ اس ماہ مبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ ضرورت مندو ں کی مالی مد د کی جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں