بشارت بخاری نے ریلویز ، این ایچ اے آئی پروجیکٹوں پر جاری کا جائزہ لیا  قومی شاہراہ ، کٹرہ ۔ بانہال ریلوے لائن کو وسعت دینے کے کام کی ہدایت دی,

,

رام بن/باغبانی ، قانون و انصاف اور پارلیمانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری نے آج نادرن ریلویز اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ﴿ این ایچ اے آئی ﴾ کی طرف سے چلائے جارہے اہم پروجیکٹوں پر جاری کام کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ وائس چیئرمین ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف گجر س اینڈ بکروالس گلزا ر احمد کھٹانہ ، ارکان قانون سازیہ اعجاز احمد خان، وقار رسول وانی، ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگے ،شیام لال بھگت، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کے علاوہ نادرن ریلویز این ایچ اے آئی اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں ناشری سے جواہرٹنل اور کٹرہ سے بانہال ریلوے لائن پروجیکٹ پر چار گلیاروں والے این ایچ اے آئی کا جائزہ لیااور پروجیکٹوں کو درپیش مختلف رکاوٹوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے ۔وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کو پروجیکٹوں میں کام کرنے کو ترجیح دیں ۔ خاص طور پر ان لوگوں کو جو ہنر مند ہوں ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ وہ مقامی ہنرمند افراد جنہیں وہ پروجیکٹوں میں تعینات کرتے ہیں کے حق میں مشاہرات واگزار کریں۔ارکان قانون سازیہ کی طرف سے اٹھائے گئے چند معاملات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے نادرن ریلویز حکام کو ہدایت دی کہ وہ معاوضے کے رقومات ایک مہینے کے اندر واگزار کریں۔انہوں نے لوگوں کے مزید بقایاجات جس میں کرایہ کے کیس بھی شامل ہے انہیں بھی جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت دی ۔وزیر نے پروجیکٹوں پر عمل آوری کے دوران علاقے میں رہنے والے لوگوں کو ماحولیات کی آلودگی سے بچانے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ان علاقوں میں بانہال ، رامسو اور رام بن شامل ہے ۔بخاری نے ریلویز اور این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ پر عمل کرنے کے دوران مقامی قانون سازیہ کو اعتماد میں لیں۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں