پٹواریوں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل لوگ مشکلات سے دوچار ،حکومت کی خاموشی پر احتجاج

سرینگر/پٹوار یوں کی ہڑتال کل دوسرے روز بھی جاری رہی جس سے عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس سلسلے میں پٹوار ایسوسی ایشن کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے جو ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی جارہی ہے اس سے معاملات پیچیدہ بن رہے ہیں اسلئے ایسوسی ایشن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک ریاستی حکومت پٹواریوں کے جائیز مسایل و مشکلات کو حل نہیں کرے گی ہڑتال جاری رہے گی ۔ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد بابا نے کہا کہ اگر ان کی ہڑتال سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کی ذمہ داری بقول ان کے ریاستی حکومت پر عاید ہوتی ہے کیونکہ حکومت نے مسایل کے حل کے لئے لیت و لعل کی جو پالیسی اپنائی ہے اسی کی بنا پر پٹواریوں کو ہڑتال کرنا پڑی ۔بیان میں کہا گیا پٹواری اپنے جائیز مسایل کے حل کے لئے بر سر پیکار ہیں اسلئے جب تک ان مسایل و مشکلات کو حل نہیں کیاجاے گا ہڑتال جاری رہے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں