Object reference not set to an instance of an object. اگر کانگریس، جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرتی تو نتائج مختلف ہوتے :ممتا بنرجی

اگر کانگریس، جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرتی تو نتائج مختلف ہوتے :ممتا بنرجی

بنگالورو15مئی﴿یواین آئی﴾کرناٹک کے رجحانات سے واضح طورپر کانگریس کو شکست کی نشاندہی سامنے آئی ہے ۔ اسی دوران مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کانگریس ، جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرتی تو نتائج مختلف ہوتے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے نتائج کا قومی سیاست پر کافی اثر ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نقادوں نے ان کو صنعتی ترقی ،ملازمتوں اور کسانوں کو ترغیبات کے جھوٹے وعدے کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ہے درحقیقت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پیش گوئی کردی کہ مودی 2019کے انتخابات میں اقتدار پر واپس نہیں آئیں گے ۔ بی جے پی کیلئے یہ انتخابات مودی حکومت کی پالیسیوں کا امتحان تھے ۔انہوں نے کرناٹک انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ جو انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں ،وہ دوبارہ جدوجہد کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں