وارانسی میں زیرتعمیر پل گرا،35لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ

وارانسی ،15مئی ﴿یواین آئی﴾وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج شام ایک زیر تعمیر فلائی اوورکا پلر گرجانے سے کئی راہگیر اور موٹر گاڑیاں دب گئیں ۔اس حادثہ میں کم سے کم 35لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ کینٹ اسٹیشن کے نزدیک زیرتعمیر فلائی اوورکا ایک حصہ گرگیا۔پل کی تعمیر کاکام اترپردیش برج کنسٹرکشن کارپوریشن کررہاہے ۔اس دوران افراتفری میں جان بچانے کی کوشش میں کئی لوگ گرکر زخمی ہوگئے ۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی میں زیر تعمیر پل گرنے کے حادثہ پر رنج وغم کا اظہار کیاہے اور انھوں نے ضلع انتظامیہ کو تیزی سے بچاؤ اور راحت کا کام کرتے ہوئے لوگوں کو ہرممکن مددکرنے کی ہدایت دی ہے ۔نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ وارانسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے ساتھ تعاون کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت کے کام میں مصروف ہے ۔گرے ہوئے پلر کو کرین کی مددسے ہٹایاجارہاہے ۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں