اسپن ڈپارٹمنٹ انگلش سلیکٹرزکیلئے دردسربن گیا انجرڈجیک لیچ سیریزسے باہر،معین علی آئوٹ آف فارم، اسکواڈ کا اعلان میں تاخیر

لندن/ اسپن ڈپارٹمنٹ انگلش سلیکٹرزکیلئے دردسربن گیا۔انگلش ٹیم کو پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلنا ہیں،پہلا میچ24مئی کو لارڈز میں شروع ہوگا جس کیلئے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا،اس سے قبل ہی میزبان ٹیم کیلئے ایک بْری خبر آگئی،مارچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے جیک لیچ انجری کی وجہ سے سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، سمرسٹ کے اسپنر وارم اپ میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے۔گذشتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی کہ وہ پاکستان کیخلاف میچز نہیں کھیل پائیں گے،یہ بھی طے نہیںکہ کب تک دوبارہ ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہوں گے، اس صورتحال میں نئے سلیکٹر کی اسپن ڈپارٹمنٹ کو تقویت دینے کیلئے فکرمندی بڑھ گئی ہے،معین علی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن ان کی حالیہ فارم اچھی نہیں۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انھیں باہر بٹھائے رکھا،وہ صرف 2 میچز کھیل سکے،ایک وکٹ حاصل کی اور 11رنز بنائے،جیک لیچ کی کائونٹی سے ہی تعلق رکھنے والے ڈومنیک بیس اور سمیت پٹیل میں سے بھی کسی کا بلاوا آسکتا ہے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے امار ویردی کو بھی سرپرائز پیکج کے طور پر آزمانے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ سال میں کھیلے گئے3ٹیسٹ میچز میں دوسرا موقع ہے کہ کسی اسپنر نے ڈیبیو کیا اور انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا،میسن کرین جنوری میں سڈنی ٹیسٹ کے بعد ایکشن میں نہیں آسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں