پلوامہ میں یونائٹ فٹبال کے فائنل میچ میں گڈورہ پلوامہ نے لاجورہ کو شکست دی

پلوامہ/تنہا ایاز/لاجورہ پلوامہ میں یونائٹ فٹبال کا فائنل میچ گڈورہ پلوامہ اور لاجورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں گڈورہ نے شاندار جیت حاصل کی۔سینکڑوں لوگ میچ سے لطف اندوز ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس گراونڈ لاجورہ میں یونائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایف سی سی گڈورہ نے ایف سی سی لاجورہ کو شکست دی۔میچ کے پہلے نصف حصے میں ایف سی گڈورہ نے دو گول کیے اور دوسرے نصف حصے میں مزید دو گول کیے جب کہ ایف سی سی لاجورہ صرف ایک ہی گول کرسکی اور اس طرح گڈورہ پلوامہ نے پانچ گول کرکے فائنل میچ شاندار طریقے سے اپنے نام کیا۔گڈورہ ٹیم کے بابر احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں