پرویز رسول نے ٹی آر سی گراونڈ میں انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کاا فتتاح کیا

سری نگر /کے این ایس /وادی کے مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول نے سرینگر کے ٹی آر سی گرائونڈ میں انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ اس اہم کوشش کو متعارف کرانے کا مقصد اسکولی سطح پر کرکٹ کھیل ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی پرویز رسول نے منگلوار کو ٹی آر سی گرائونڈ میں کشمیر ہارورڈ انڈر 16انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس دوران ٹورنامنٹ کے منتظمین اور طلبا کی بھاری تعداد اس موقعہ پر موجود تھی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ اس اہم کوشش کو متعارف کرانے کا مقصد وادی میں اسکولی سطح پر کرکٹ کھیل کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں وادی کے 16اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے افتتاح پر جن اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی اُن میں کشمیر ہارورڈ، گرین ویلی، آر پی اسکول، دہلی پبلک اسکول سرینگر، لٹل انجلز اسکول، کشمیر ودھیالیہ بھون، نیو کانونٹ، ڈی پی ایس بڈگام، ویژن اسکول بڈگام، سپرنگ بڈس بڈگام، ٹندیل بسکو، برن ہال، خانمز ایجوکیشنل انسٹی چوٹ، ایس پی اسکول کے علاوہ ریاستی کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم بھی شامل تھی۔مایہ ناز کھلاڑی اور ریاستی سپورٹس کونسل کے ٹیکنکل ایڈوائزر پرویز رسول نے ریاستی کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مبشر حسن، سپورٹس افسر کشمیر نزہت آرا، سپورٹس افسر وسطی کشمیر نصرت غزالہ، کرکٹ کوچ عابد نبی، منیجر شیخ مبشر اور دیگر ذمہ داروں کی موجودگی میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
 انہوں نے افتتاح کے موقعہ پر شریک کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ مختلف تصاویر کھینچی۔ پرویز رسول نے میڈیا کو بتایا کہ ایسی کوششوں کے اُٹھائے جانے سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ ریاستی حکومت وادی کے کھلاڑیوں کے ہنر کو پروان چڑھانے کی خاطر مزید ایسے اقدامات مستقبل میں اُٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی سطح پر کرکٹ کو پڑوان چڑھانے اور نوجوانوں کو کھیل کی طرف مائل کرنے جیسی کوششیں قابل سراہنا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں