ترال میں فوجی پارٹی پر مشتبہ جنگجوئوں کی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن شروع,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں فوج کی ایک پارٹی پر مشتبہ جنگجوئوں کے حملے کے بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترال کے شکارگاہ علاقے کے جنگلاتی علاقے میںراشٹریہ رائفلز کی42ویں بٹالین کی ایک پیٹرول پارٹی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی ۔ فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جس کے بعد جنگجو موقعے سے بھاگ نکلے ۔ فورسز کے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائیاں جاری تھیں۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں