غزہ کی ناکہ بندی تک مظاہرے جاری رہیں گے: حماس

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾حماس کے وزیر صحت باسم النعیم نے غزہ کا چاروں طرف سے گھیرا فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں کہا ہے کہ آج اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔باسم النعیم نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔14 مئی کو غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔تاہم اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے معصوم بچوں سمیت 60 سے زائد افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں