حکومت ہند کی جانب سے جموں کشمیر میں جنگ بندی کا اعلان

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ حکومت ہند نے جموں کشمیر میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے فورسز کو ماہ رمضان میں آپریشنز نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ تاہم مرکزی سرکار نے فورسز کو حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کرنے یا معصوم لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ضرورت پڑنے پر کارروائی کرنے کا حق دیا گیا ہے۔جنگ بندی کا اعلان وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا گیا ۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ مرکز نے فورسز سے جموں کشمیر میں مقدس ماہ رمضان کے دوران آپریشنز نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔‘‘ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 9مئی کو سرینگر میں کل جماعتی اجلاس کے دوران جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی تھی ، جس پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بقول اجلاس میں شامل سبھی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم بعد میں بی جے پی کے کئی لیڈروں اور وزیر دفاع نے اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ جنگ بندی کرکے فوج کی اب تک کی محنت رائیگان نہیں جانے دی جائے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں