رمضان جنگ بندی : محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے خیر مقدم کیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر میں ماہ رمضان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ، ’’ میںدل کی گہرائیوں سے رمضان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتی ہوں اور نریندر مودی اور راج ناتھ سنگھ کی ذاتی مداخلت پر اُن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں ان لیڈروں اور پارٹیوں کی بھی شکر گذار ہوں ، جنہوں نے آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کی اور اس اعلان کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دی۔‘‘ادھر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر جنگجوئوں نے اس جنگ بندی کا جواب نہیں دیا تو وہ عوام کے دشمن ثابت ہوجائیں گے۔‘‘

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں