اسرائیل کی جارحیت کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے جائیں مزاحمتی قیادت

سرینگر/متحدہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، ڈاکٹر میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے اسرائیلی صہونیت کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں پچاس سے زائد نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے علاوہ سینکڑوں لوگوں بشمول خواتین اور شیر خوار بچوں کو شدید طور زخمی کئے جانے کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام اس سانحۂ عظیم میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مزاحمتی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کو انسانیت کے خلاف جنگ چھیڑنے سے تعبیر کرتے ہوئے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اپنی مظلوم قوم کے غیور عوام سے دردمندانہ اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور مورخہ 18/مئی بعد از نماز جمعہ تمام چھوٹے بڑے قصبہ جات میں پُروقار اور پُرامن مظاہروں کا اہتمام کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں