نعیم اختر کا دورہ شہر خاص ترقیاتی سرگرمیوں اور رمضان انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایات پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے تعمیراتِ عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل شہر خاص اور قدیم شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جامع مسجد سرینگر اور کئی زیارت گاہوں پر حاضری دے کر ماہِ رمضان کے لئے کئے گئے انتظامات  /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کا جائزہ لیا ۔ انتظامیہ کے افسران کو شہر کی سڑکوں کی تجدید کی ہدایات دیتے ہوئے نعیم اختر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی ریاستی سرکار تاریخی شہر سرینگر کی شانِ رفتہ بحال کرنے کی وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے جو اقدامات شروع کئے گئے ہیں اُن میں توسیع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوں نے افسران کو خانیار ۔ نوہٹہ سڑک کی توسیع کا کام اس برس کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔نعیم اختر نے کہا کہ شہر سرینگر کی ترقی ریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور شہر کی صفائی ستھرائی کے علاوہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ اُنہوں نے شہر میں قائم زیارت گاہوں پر ماہِ رمضان کے دوران تمام سہولیات دستیاب کرانے کا یقین دِلایا ۔ صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور پولیس و سول انتظامیہ کے دیگر کئی افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔شہر کے مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ وزیر نے جامع مسجد ، زیارت شریف دستگیر صاحب(رح) خانیار ، نقشبند صاحب(رح) خواجہ بازار اور آثار شریف درگاہ حضرت بل پر بھی حاضری دی۔نعیم اختر نے ضلع انتظامیہ کو جامع مسجد کے احاطے میں کاروبار کرنے والے چھاپڑی فروشوںکے لئے مناسب انتظامات کرنے کی تلقین کی تاکہ مسجد آنے والے لوگوں کو رُکاوٹوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صوبائی کمشنر کشمیر جامع مسجد کے تاجروں کے ساتھ ایک علاحدہ میٹنگ کریں گے ۔ نعیم اختر نے جامع مسجد کے گردو نواح میںکمیونٹی سینئر تعمیر کرنے کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔نقشبند صاحب(رح) کے آستان عالیہ پر حاضری کے دوران مقامی لوگوں نے وزیر کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔ نعیم اختر نے کہ حکومت لوگوں کو دِن رات بجلی اور پینے کا پانی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔وزیر نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہر میںعبادت گاہوں پر روشنی کا انتظام کیا جارہا ہے اور جو لائیٹس ناکارہ ہو گئی ہیں اُنہیں ٹھیک کیا جائے گا۔نعیم اختر نے زیارت شریف دستگیر صاحب(رح) خانیار کے دورے کے دوران وہاں نور خانہ کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اُنہیں اس کام کے بارے میں مکمل تفصیلات دیں۔نعیم اختر نے زیارت گاہ پرجاری کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ وزیر نے ملہ کھاہ کی صفائی کے احکامات بھی دئیے ۔آثار شریف درگاہ میں حاضری کے بعد نعیم اختر نے وہاں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے وہاں ماہِ رمضان کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں۔اس دوران آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ نے وزیر کو بتایا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جمعہ، شبِ قدر اور عید کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ درگاہ اور جامع مسجد کے علاقوں میں ٹریفک جامنگ پر قابو پایا جاسکے۔ آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی اور دیگر محکموں کے افسران بھی نعیم اختر کے ہمراہ تھے۔   

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں