سانبہ میں زیرزمین ٹنل سے عسکریت پسندوں کا ایک اور گروپ اس طرف آنے میں کامیاب

سرینگر/ یو پی آئی /سانبہ اور ہیرا نگر میں اس طرف آنے والے جنگجوئوں کو تلاش کرنے کیلئے تیسرے روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا ۔ آئی جی بی ایس ایف نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فوج ، پیرا ملٹری فورسز کی بھاری جمعیت نے ایک درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی ہے۔ آئی جی بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ایک اور دراندازی کی کوشش کو فوج نے ناکام بنا دیا۔ خفیہ ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پچھلے کئی روز سے سانبہ سیکٹر میں عسکریت /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
پسند دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے اور وہ وزیر اعظم ہند کے جموں دورے کے دوران اپنی موجودگی کا حساس دلانے کیلئے حملے کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمک کو سانبہ اور ہیرا نگر میںتعینات کیا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے نگرانی کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیرا نگر اور سانبہ میں ایک درجن سے زائد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی ہے ۔ آئی جی بی ایس ایف رام اوتار نے اس ضمن میں بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ زیر زمین ٹنل کے ذریعے عسکریت پسندوں کا یہ گروپ اس طرف آنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آئی جی کشمیر کے ٹنل کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جی سی بی ایز کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جدید اسلحہ سے لیس جنگجوئوں کو مار گرانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں