عوامی مجلس عمل اور حریت ’ع‘ کے زیر اہتمام ہفتہ شہادت کاآغاز میرواعظ منزل پر قرآن خوانی کی تقریب،بہترین قرائ کو انعامات

سرینگر/کشمیریوں کے ممتاز دینی و سیاسی رہنماشہید ملت میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق صاحب (رح)۔ ۱۲ مئی کے شہدائے حول کے۸۲ویں سال شہادت اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون(رح) کے۶۱ویں سال شہادت کی مناسبت سے ہفتہ شہادت کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز عوامی مجلس عمل اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفاتر کے ساتھ ساتھ تمام ضلعی و تحصیل صدر مقامات بشمول اسلام آباد، کپوارہ، ہندوارہ، لنگیٹ، ڈورس لولاب، کرالہ پورہ، دری ہرے ، لالپورہ،آدی پورہ، ہب ڈانگرپورہ ، وار پورہ، پٹن، قاضی گنڈ، شوپیاں،بڈگام ، چاڈورہ، پکھرپورہ، سوپور اور بارہمولہ، گاندربل، کولگام، پلوامہ، بانڈی پورہ وغیرہ میں قرآن خوانی کی متبرک اور نورانی مجالس اور ایصال ثواب کی محافل سے کیا گیا۔عوامی مجلس عمل کے مرکزی دفتر تاریخی میرواعظ منزل پر قرآن خوانی کی تقریب میں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارو ق ،تنظیمی زعما اور کارکنوں کے علاوہ مقامی ائمہ مساجد ، علمائے کرام اور سرکردہ شہریوں نے شرکت کی اور شہدائ کے تئیں ایصال ثواب کیا اور فاتحہ پڑھی۔قرآن خوانی کے فوراً بعد انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے زیر اہتمام حسن قرأت کی وادی گیر سطح پر ایک محفل زیر صدارت صدر اوقاف میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب منعقد ہوئی ۔
 واضح رہے کہ اس طرح کی محافل کے انعقاد کا بنیادی مقصد نئی نسل میں قرآن کریم کے پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے ذوق اور جذبے کو مہمیز دینا ہے اور آج کی تقریب مقدس ماہ رمضان کی آمد جو کہ نزول قرآن کا متبرک مہینہ ہے سے خصوصی مناسبت ہے اور قرآن کے پیغام کو عام سے عام کرکے اور اسے اپنی عملی زندگی میں نافذ کرکے ہی ہم اپنے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔حسن قرأت کی محفل میں درجنوں تعلیمی اداروں اور دارالعلوموں کے طلبائ نے حصہ لیا۔ محفل میں پہلی پوزیشن کنزالعلوم گاندربل کے قاری اسرار الحق،دوسری پوزیشن دارالعلوم دائودیہ سرینگر کے قاری طالب حسین اور، تیسری پوزیشن سعادت القرآن ناگہ بل کے قاری منظور احمد میرنے حاصل کی جبکہ چوتھی پوزیشن درسگاہ فاروقیہ حول سرینگر کے قاری برہان شفیق بانگی نے حاصل کی۔ جنہیں صدر محفل میرواعظ کے ہاتھوںنقد انعامات اور ٹرافی سے سرفراز کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں