چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کی طرفسے وقف کرنیوالے  330میگاواٹ کشن گنگا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سرینگر/بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں 330 میگاواٹ کشن گنگا ایچ ای پی جسے وزیر اعظم19/ مئی 2018ئ کوملک کو وقف کرنے والے ہیں کے سلسلے میں چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے اس اہم ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ کے مختلف پہلوئوں پر غور خوض کیا اور افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقین کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکرٹری صحت عامہ اور آئی اینڈ ایف سی ، ڈی سی بانڈی پورہ ، ایس ڈی ایم گریز ، این ایچ پی سی حکام و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں