جسٹس راما لنگم سدھاکر کو الوداعیہ

سرینگر /جسٹس راما لنگم سدھاکر کو جموں کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے آج سرینگر میں منی پور کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائیز ہونے کے سلسلے میں الوداعیہ دیا گیا ۔ جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس ایم کے ہانجورہ اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر اقبال گنائی ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید ، پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئیل ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور ، اسسٹنٹ سالسٹر جنرل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، رجسٹرار جنرل اور ہائی کورٹ رجسٹری کے افسران ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر ، ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے ، سرینگر ہیڈ کوارٹر پر تعینات جوڈیشل افسران ، سٹاف ممبران جن میں ہائی کورٹ کے افسران بھی شامل ہیں اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے خطاب میں جسٹس راما لنگم سدھاکر جو ہائی کورٹ منی پور کے چیف جسٹس بنائے گئے ہیں کے جوڈیشل اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ جسٹس راما لنگم سادھاکر نے اپنے خطاب میں جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، رجسٹری کے افسران اور ریاست کے جوڈیشل افسران کا اُن کے تعاون اور اُن کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انمہوں نے نوجوان وکلائ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے صبر اور تحمل سے کام لیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں