کجریوال سے 18مئی کو دہلی پولیس پوچھ گچھ کریگی

نئی دہلی ،16مئی ﴿یواین آئی﴾دہلی کے چیف سکریٹری انشوکی مبینہ پٹائی کے معاملہ میں دہلی پولیس18مئی کو وزیر اعلی اروندکیجری وال سے پوچھ گچھ کریگی۔ایڈیشنل ڈپٹی پولیس کمشنر ﴿شمال ﴾ہریندر سنگھ نے آج تصدیق کی کہ مسٹر کیجری وال سے چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے معاملہ میں پوچھ گچھ کی جائیگی۔مسٹر سنگھ نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مسٹر کیجری وال کو نوٹس جاری کرکے جانچ میں تعاون کرنے کو کہاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ نوٹس بھیج کر کہاگیاہے کہ پولیس اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرنے کیلئے صبح گیارہ بجے انکے پاس جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے مسٹر کیجری وال کو جگہ کا تعین کرنے کا اختیار دیاہے ۔مسٹر کیجری وال یا تو گھر پر یا پھر دفترمیں اس معاملہ سے جڑے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں