ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر بدستور قائم

ڈبلن/ آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا تاہم ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں آیا اب گرین کیپس کے پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر87 ہو گئی ہے۔میزبان ٹیم کے خلاف شکست پر پاکستان کو 5 جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں2 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا لیکن گرتے پڑتے حاصل ہونے والی کامیابی نے یہ خطرہ ٹال دیا۔پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 10 کی فہرست میں بالترتیب بھارت125، جنوبی افریقہ 112، آسٹریلیا 106، نیوزی لینڈ102، انگلینڈ 98، سری لنکا94، پاکستان87، بنگلہ دیش75،ویسٹ انڈیز67 اور زمبابوے2 شامل ہیں، آئر لینڈ کو اپنا کھاتہ کھولنے کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں