آئی پی ایل: حیدر آباد کیخلاف بنگلور کا آخری دائو

بنگلورو/ وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرس بنگلور، گھریلو میدان پر آئی پی ایل 11کی سرفہرست ٹیم اور پلے آف کیلئے سب سے پہلے کوالیفائی کر چکی سنرائزر حیدرآباد کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں قائم رکھنے کیلئے آج جمعرات کو کرو یا مرو کے میچ میں اترے گی۔حیدرآباد کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے 9 جیتے اور تین ہارے ہیں۔ وہ 18پوائنٹ کے ساتھ پہلے ہی ناک آؤٹ میں کوالیفائی کرچکی ہے اور اب باقی بچے میچوں کے نتائج اس کیلئے اپنا ٹاپ مقام بنائے رکھنے کیلئے ہی اہم ہیں جبکہ فہرست میں نچلے درجے کی ٹیموں کیلئے پلے آف میں پہنچنے کیلئے ہر میچ کرو یا مرو کا میچ ہوگیا ہے ۔وراٹ کی ٹیم بنگلور 12میچوں میں سے پانچ ہی میں فتح حاصل کرسکی ہے اور وہ آٹھ ٹیموں میں ساتویں مقام پر ہے ۔ آج جمعرات کو اگر بنگلورو میں ٹیم اپنے گھریلو میدان پر جیت حاصل کرلیتی ہے تو وہ 12پوائنٹ کے ساتھ اپنی امید قائم رکھے گی جبکہ راجستھان، پنجاب اور ممبئی بھی اس کے امکانات پر اثر ڈالیں گے ۔ بنگلورو کیلئے اب باقی دونوں میچ جیتنا لازمی ہے اور ہارنے کی حالت میں اس کا سفر پوری طرح ختم ہوجائے گا۔بنگلور نے آخری کچھ میچوں میں رفتار پکڑی ہے اور پچھلے دو میچوں میں دلی ڈیئر ڈیولس سے پانچ وکٹ اور کنگس الیون پنجاب سے 10 وکٹ سے جیت حاصل کی ہے ۔ ٹیم فی الحال کنارے پر کھڑی ہے جہاں اس کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تو پانے کیلئے بہت کچھ ہے ۔ ایسے میں امید کی جاسکتی ہے کہ وراٹ کی ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ حیدر آباد کو شکست دینے کیلئے اپنا سارا دم خم لگادے گی۔
بنگلورو کے پاس حیدرآباد کے ہاتھوں گزشتہ میچ میں پانچ رنوں کی قریبی شکست کا حساب برابر کرنے کا موقع بھی رہے گا۔ وہیں اس سے میچ میں اپنی غلطیوں کا ابھی احساس ہوگا۔ بنگلورو کو حیدرآباد کی میزبانی میں پچھلا میچ صرف پانچ رن سے ہارنا پڑا تھا۔ بنگلورو کے گیند بازوں نے جہاں میزبان ٹیم کو صرف 146رن پر روک دیا تھا وہیں وراٹ، اے بی ڈی ویلیئرس، پارتھیو پٹیل، معین علی، مندیپ سنگھ جیسے تجربہ کار بلے باز چھوٹے ہدف کو بھی حاصل نہیں کرسکے تھے ۔متوازن بلے بازی اور بہتر تال میل کی بدولت فہرست میں ٹاپ پر قابض حیدرآباد کی ٹیم جہاں خود اعتمادی سے لبریز ہے وہیں بینگلورو نے بھی پنجاب کے خلاف پچھلے میچ میں 10 وکٹ کی یکطرفہ جیت سے خود اعتمادی حاصل کرلی ہے ۔ حالانکہ اسے حیدرآباد کے خلاف پچھلی غلطیوں سے سبق لینا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں