پولیس سربراہ نے پولیس گالف کورس کو رواں سال کی کھیل سرگرمیوں کیلئے کھول دیا

سرینگر/ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے پولیس لیک ویئو پارک میں ایک تقریب کے دوران رواں سال کی کھیل سرگرمیوں کیلئے باضبطہ طور پر کھول دیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر وید نے بتایا کہ حقیقت میں کھیل سرگرمیوں کی فروغ جموں و کشمیر پولیس کے ترجیحات میں شامل ہے انہی کوششووں کی نیت سے پولیس گالف کورس قائم کیا گیا۔ تاکہ وادی میں کھیل کود کو فراغ مل سکے۔ انہوں نے اے ڈی جی پی آرمڈ ، ائی آر کشمیر اور اُس کے عملے کی سراہانہ کی جنہوں نے گالف کورس کو اپنی سمت میں برقرار رکھنے میں بے حد محنت کی ہے۔ اس سے قبل اے ڈی جی پی آرمڈ ، ائی آر کشمیر شری اے کے چودھری نے مذکورہ گالف کورس کی تیاری اور قابلِ کار کی کوشش کے بارے میں مفصل جانکاری دی۔ اس تقریب کے دوران پویس کے سینئر افسران موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں