سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہندو پاک افواج کی جھڑپیں، بی ایس ایف اہلکار زخمی,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کے دوران سرحدی حفاظتی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوگیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ طرفین کے درمیان کل رات اُس وقت فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوگیا ، جب پاکستانی رینجرس نے بلا اشتعال بھارتی چوکیوں کو ہدف بتاتے ہوئے گولیاں چلائیں اور مارٹر شلنگ کی ۔بھارتی فورسز نے بھی اس کا جواب دیا۔ طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہا اور اس دوران سرحد کے ہیرا نگر سیکٹر میں ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوگیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل کو بھی اس علاقے میں پاکستانی فائرنگ سے ایک بھارتی اہلکار مار گیا تھا۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں