شمالی کوریا کا پھر موڈ بدلا، امریکا کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کی دھمکی دی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کوریا نے غیر ضروری دبائو ڈالنے پر امریکا سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم کی گوان نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیں دیوار سے لگایا یا جوہر ی ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے غیرضروری دبائو ڈالا تو ملاقات منسوخ کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یکطرفہ طور پر ہتھیار ختم کیلئے دبائو ڈالا گیا تو ہمیں مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رہیگی،اس صورت میں سنگاپور میں ہونے والی ملاقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا جنوبی کوریا فوجی مشقوں پر احتجاجاً آج جنوبی کوریا سے ملاقات بھی منسوخ کی ہے۔اس دوران وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں ملاقات منصوبے کے مطابق ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں