فلسطین کی صورتحال پر عرب لیگ کا اجلاس طلب

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کی شہادت کے معاملے پر عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق گفتگو کی جائے گی جبکہ اسرائیلی مظالم کیخلاف قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔ رارداد میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی مذمت بھی شامل ہوگی۔عرب لیگ وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔14 مئی کو غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے معصوم بچوں سمیت 60 سے زائد افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں