بانڈی پورہ میں لاش برآمد

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک 23سالہ مقامی شہری کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلال احمد پرے ساکن شکر الدین محلہ حاجن ، بانڈی کی لاش ایک مقامی باغ میں برآمد کرلی گئی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے آج صبح جب یہاں لاش دیکھی تو پولیس کو مطلع کیا گیا ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے قانونی لوازمات کو پورا کرنے کیلئے لاش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان کو کس نے اور کیوں ہلاک کردیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں