یورپی یونین کی جانب سے ایران کے جوہرے معاہدے کی حمائت کا اعلان

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾یورپی یونین نے ایرا ن کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ٹرمپ جیسا دوست ہوتو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔ یورپ کوٹرمپ کا شکرگزارہونا چاہیے انکی وجہ سے خام خیالیاں دورہوگئیں ٹرمپ نیاحساس دلایا ہے کہ ہمیں مددکی ضرورت پڑی توامریکا سب سے پیچھے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کاسامناہے جوامریکی انتظامیہ کی من موجی ہے یورپی یونین کا امریکا کے لئے خطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیزہے امریکا یورپ تعلقات کے معاملے میں ہمیں حقیقت کوپھرسے سامنے لانا ہوگا اور امریکا کے یکطرفہ اقدام کے باوجود ایران ڈیل بچانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی۔یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونے سے خطے میں امن اورتحفظ کوشدید خطرات لاحق ہوجائیں گے،یورپ امریکاتعلقات اور واشنگٹن تہران تعلقات سے متعلق مشترکہ موقف اپناناہوگا ہمارے پاس وسائل ہیں مگرخود کو بیوقوف نہیں بنانا چاہیے یہ وسائل محدود ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں