جنگجوئوں کے والدین جنگ بندی کا فائدہ اٹھاکر اپنے بیٹوں کو گھر واپس بلائیں: پولیس سربراہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کشمیری جنگجوؤں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ حکومت ہندوستان کی طرف سے اعلان شدہ ’رمضان سیز فائر‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو آنے کی اپیل کریں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’مقامی جنگجوؤں کے کنبوں کو حکومت ہندوستان کی نئی پہل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیٹوں کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو آنے کی اپیل کرنی چاہیے‘۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں