ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی کیا ضرورت ہے: صدر یورپی یونین

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بلغاریہ میں ایک اجلاس کے دوران یورپی رہنماؤں پر زورد دیا کہ وہ امریکہ کی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے دستبرداری اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات عائد کرنے کے خلاف مشترکہ محاذ بنائیں۔ٹسک نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں یورپی یونین کے 28 ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران امریکہ کا موازنہ یورپ کے روایتی حریفوں روس اور چین سے کیا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو دیکھتے ہوئے کوئی یہ بھی سوچ سکتا ہے کہ ایسے دوستوں کی موجودگی میں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟'

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں