اسٹوارٹ براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے 13ویں عالمی بالر قرار وسیم اکرم کا 414کاوکٹوںکا ریکارڈ برابر کرلیا

لیڈز/انگلش فاسٹ بالر اسٹوارٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کردیا جو ایک وکٹ مزید حاصل کرکے ان سے آگے نکل جائیں گے۔ اسٹوارٹ براڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس طرح اسٹوارٹ براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13ویں بالر بن گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ نے 118 میچز کی 214 اننگز کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں