ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے 9 جون کو مقابلہ ہو گا

کوالمپور/ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 95 رنز ہی بنا پائی، ثنائ میر 21 اور ندا ڈار 17 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم نے 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی ہدف حاصل کرلیا، نگارسلطانہ نے 31 اور فہیمہ خاتون نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، فہیمہ خاتون پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی ،پاکستانی ویمن ٹیم اگلا میچ 6 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں