جان ورٹن گھن 100میچز کھیلنے والے پہلے بیلجیئن فٹ بالر ایسوسی ایشن نے فٹبالر کو بتائے بغیر والدہ کو مدعوکیا ،جنہوں نے 100کیپ پہنائی

برسلز/جان ورٹن گھن بیلجیئم کی طر ف سے پہلے 100انٹرنیشنل فٹبال میچز کھیلنے والے فٹبالر بن گئے۔بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فٹبالرکے علم میں لائے بغیر ان کی والدہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ،جنہوں نے اپنے بیٹے کو100کیپ پہنائی۔فٹبالر جان ورٹن گھن اپنی والدہ کو دیکھ کرحیران رہ گئے۔انہوں نے پہلا میچ 2جون 2007کو پرتگال کیخلاف کھیلا اور 100واں میچ بھی ٹھیک 11سال بعد 2جون 2018کوپرتگال کیخلاف ہی کھیلا۔ان سے قبل بیلجیئم کی طرف سے سب سے زیادہ 96میچز کھیلنے کا اعزاز جان سیلومان کوحاصل تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں