ورلڈکپ ٹرافی ماسکو پہنچ گئی ،باقاعدہ تقریب رونمائی کا انعقاد لوتھر میتھیوز نے رونمائی کی،اینکر لیاسن اورمیئرماسکو سرگئی سوبینن بھی ساتھ تھے

ماسکو/فٹبال ورلڈ کپ 2018کی ٹرافی اپناسفر مکمل کرکے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئی ،جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر لوتھر میتھیوز نے باقاعدہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی،ایونٹ کا باقاعدہ آغا ز 14جون کو ماسکو کے لوزہنیکی سٹیڈیم ماسکومیں روس اور سعودی عرب کے میچ سے ہوگا۔ورلڈکپ ٹرافی کوگزشتہ 2ہفتوں کے دوران روس کے مختلف شہروں میں لے جایاگیا ،گزشتہ روز ماسکو میں ٹرافی کی باقاعدہ تقریب رونمائی ہوئی ،جس میں لوتھر میتھیوزکے ساتھ ماسکو کے میئر سرگئی سوبینن اور روسی اینکر لیاسن اوتیاشیوا بھی موجود تھیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سربراہان مملکت کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں