فٹبال ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا اور یوراگوئے کے حتمی دستے کا اعلان ورلڈ کپ کا آغاز 14جون سے روس میں ہو گا

سڈنی/یو این آئی/ رواں ماہ ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا اور یوراگوئے نے اپنے اپنے حتمی دستے کا اعلان کردیا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹم کاہل کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ورلڈ کپ کا آغاز 14جون سے روس میں ہو گا جہاں آسٹریلیا کو گروپ سی میں فرانس، ڈنمارک اور پیرو کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16جون کو فرانس کے خلاف مہم کا آغاز کریگی۔عالمی کپ کیلئے آسٹریلیا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بریڈ جونز، میٹ ریان، ڈینی ویووک، عزیز بائچ، میلوس، میتھیو جورمن، جیمز مریڈتھ، جوش رسڈن، ٹرینٹ سینس بیوری، جیکسن ایرون، مائل جیڈینک، روبی کروز، ماسیمو لونگو، مارک ملیگن، ایرون موئے ، ٹام روجک، ٹم کاہل، ڈینل ارزانی، ٹومی جیورک، میتھیو لیکی، اینڈریو نابوٹ، دمتری پیٹراٹوس اور جیمی میک لارین شامل ہیں۔یوراگوئے نے بھی ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا 2014میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ کھیلنے والے 11کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ۔گیسٹن ریمیرز ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فل بیک گوئلرمو واریلا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔یوروگوئے کو گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب اور مصر کا چیلنج درپیش ہو گا۔اعلان کردہ اسکواڈ مارٹن کمپانا، فرنینڈو مسلیرا، مارٹن سلوا، مارٹن کاسریز، سیبسٹیان کوٹس، جوز ماریا، ڈائیگو گوڈن، میکسی میلیانو، گیسٹن سلوا، گوئلرمو جیورگن، روڈریگو، ڈائیگو، ناہیتن نندیز، کرسٹین روڈریگائز، کارلوس سانچز، لیوکاس ٹوریرا، متھیاس ویسینو، جوناتھن، ایڈنسن کوانی، میکسی میلیانو گومز، لوئس سواریز اور کرسٹین اسٹونی پر مشتمل ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں