سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنز اجرا کرنے کا سلسلہ شروع

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرائ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ایک خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ایک خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس دے رہا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ان سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جو پہلے ہی غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس رکھتی ہیں۔سعودی حکام نے ان خواتین کے دستاویز کا جائرہ لیا اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے بعد 10خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔خیال رہے کہ 8 مئی کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین 24 جون سے گاڑی چلاسکیں گی۔سعودی عرب میں ستمبر2017 تک خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد تھی تاہم ستمبر 2017 میں شاہی فرمان جاری کیا گیا تھا جس میں اس پابندی کو ختم کرنے اور خواتین کی ڈرائیونگ کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی تھیں۔اس شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب کی پانچ جامعات نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا پروگرام شروع کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں