عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پر ہیٹرک پبلک اسکول کی طرف سے جانکاری مہم

سرینگر/ عالمی یوم ماحولیات کے روز ہیٹرک پبلک اسکول زکورہ کی طرف سے شہر کے کئی علاقوں بالخصوص فورشور روڑ ،نشاط باغ، کشمیر یونیورسٹی اور درگاہ حضرت بل میں جانکاری مہموں کا انعقاد ہوا۔ جس میں قریب ۰۰۱ نے شرکت کی۔ منگل کو اس سلسلے میں منعقدہ تقاریب کے دوران چوتھی جماعت سے لیکر نویں جماعت کے طلاب نے جانکاری مہم میں شرکت کی جس کے دوران انہوں نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے ساتھ بات کی اور انہیں ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دوستانہ اقدامات اُٹھانے پر حوصلہ افزائی کی۔ طلاب نے ۱۱ بجے کے قریب ریلی بھی برآمد کی اور دن کے ڈیڑھ بجے تک جاری رہا جس کے دوران طلاب نے بینر اور کتبے بھی لہرائے جن پر ’’گوگرین گو گرین‘‘ کے نعرے درج تھے ۔ نشاط باغ اور درگاہ حضرت بل میں طلاب نے عام لوگوں سے بات کر تے ہوئے انہیں ماحولیات کے سخت و حساس معاملات سے متعلق جانکاری فراہم کی۔ طلاب نے شہریوں کو پالیتھین کے زہر کے قریب سے بچنے کیلئے اس کے استعمال کو ترک کرنے اور جنگلات کی کٹائی کوروکنے کے علاوہ شجر کاری کرنے پر زور دیا تاکہ ماحول کو کثیف ہونے سے بچیا جا سکیں۔ اس موقعہ پر طلاب نے سڑکوں سے پالیتھین کو بھی جمع کرکے کوڑے دانوں کی نذر کر دیا۔ سائنس اور کھیل کود کے اساتذہ اس ریلی کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس دوران چھوٹی جماعتوں میں زیر تعلیم طلاب نے ماحولیات کو بچانے و و ماحول دوست اقدامات اُٹھانے سے متعلق کئی ڈراموں میں شرکت کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں