خلیفہ چہارم امیر المومنین علی المرتضیٰ (رض) نے اپنے پُر آشوب دور خلافت میں اپنے حریفوں کو سند تکفیر نہ دیکر اخوت اسلامی کو برقرار رکھا

باب العلم حضرت سیدنا علی المرتضیٰ (رض)خلیفہ چہارم کے یوم شہادت کے تناظر میں انجمن حمایت السلام کے صدر و دیگر زعمائ انجمن نے متعدد مقامات پر اُن کے گراں قدر علمی صلاحیتوں اور تقویٰ کے گوشوں پر روشنی ڈالی ۔صدر انجمن مولانا خورشید احمد قانون گون نے اپنے والہانہ پیغام میں کہا کہ آں جناب (رض) کے دور خلافت کے پُر آشوب دور میں اُن خطوط سے تجاوز نہ کیا جن کی نشاندہی حضور اقدس ö نے اپنی اسوئہ حسنہ سے مقرر کئے تھے۔ آں جناب (رض) نے مصیبتوں کا سامنہ کر تے ہوئے کبھی بھی سیاسی تنزل کے مصلحتوں سے کام نہیں لیا اور اپنے خلافت کا وقار بلند رکھا اس کے علاوہ کبھی بھی اختلافات کے باوجود اپنے حریفوں کو تکفیر سے کام نہ لیتے ہوئے اُن کو اپنے باغی برادراں سمجھا جو آج ہمارے علمائ و دیگر مسلکی نظریہ رکھنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس سلسلے میں جمعۃ المبارک ۳۲ ماہ صیام قبل از نماز جمعہ جامع مسجد بگرو خانصاحب بڈگام میں مقامی انتظامیہ کی دعوت پر عظیم الشان مجلس منعقد ہو گی جس میں صدر انجمن مولانا خورشید احمد قانون گو اس موضوع کے تحت چند اہم گوشوں پر روشنی ڈالیںگے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں