ہانجی ویرہ پٹن میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی مسجد مسلم بن عقیل(ع) سے جلوس برآمد

سرینگر/کل جمعہ ۸/جون۸۱۰۲ئ بعد نماز جمعہ دو بجے جامع مسجد مسلم بن عقیل (ع) ہانجی ویرہ پٹن میں حسب روایت ایک پُروقار جلوس یوم قدس کے سلسلے میں برآمد ہوا، جس میںہزاروں لوگوں نے شرکت کی، یہ جلوس نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے علمدار محلہ تک اور پھر واپس نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے مسجد شریف میں اختتام پذیر ہوا، اس جلوس میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند ہوئے،جلوس میں قائدین نے کہا کہ خدا کرے یہ دن کشمیریوں کیلئے امن کا پیغام لے کر اائے ،یہ جلوس زیر قیادت امام جمعہ مولوی غلام حسین جعفری صاحب برآمد ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں