عالمی یوم قدس و یوم کشمیر، اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد سرزمین مقدس پراسرائیل کے ناجائز وجود کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائیگا:مولانا مسرور

سرینگر //عالمی یوم القدس و یوم کشمیرکے حوالے سے جموں و کشمیراتحا د المسلمین کے اہتمام سے وادی کے متعدد علاقوں میں عظیم الشان قدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں لوگوں نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے اسرائیل،بھارت اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورقبلہ اول کے ساتھ گہری محبت وعقیدت کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں نماز جمعہ کے فوراً بعدتنظیم کے نائب صدر آغا سید یوسف کی قیادت میں سجاد آباد چھتہ بل سے قدس ریلی برآمد ہوئی جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے عالمی استکبار کے خلاف نعرے بلند کئے اور امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد، القدس لنا جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس سے پہلے اتحاد المسلمین کے صدر و حریت رہنما مولا نا مسرور عباس انصاری نے نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو م قدس ظالم کے خلاف اعلان جنگ اور مظلوم کی حمایت کا دن ہے۔ امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بین الاقوامی سطح پر متحد ہوجائیں انہوں نے کہا کہ یوم قدس یوم عزم و استقامت،استقلال،آزادی و مزاحمت کا دن ہے مزاحمتی قیادت اس دن ایک جامع پروگرام مرتب کرکے عالمی استکبار کے خلاف میدان میں آئیں اور بیت المقدس سمیت عالم اسلام کی وراثت کو ان ظالم و جابر طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مولانا مسرور عباس انصاری نے /جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں