سالویشن مومنٹ نے جمعتہ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر منایا  نظربندوں کی عید الفطر کے پیش نظر رہائی کی مانگ کی

سرینگر 08 جون / سالویشن مومنٹ نے وادی کشمیر کے طول و عرض میں جمعتہ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر مناتے ہوئے فلسطینی عام پر جاری مظالم کے خاتمے، مسجد اقصٰی کی بازیابی اور مسئلہ کشمیر کے دائمی و حتمی حل کے خاطر متعدد مقامات پر قرارداد منظور کی، بیان کے مطابق سالویشن مومنٹ چئیرمین نے جمعتہ الوداع کے مقدس و بابرکات موقعہ پر مسلمانان عالم بالخصوص وادی کشمیر کی عوام کے لئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، ظفر صاحب نے کہا جمعتہ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر منانیکا غرض و غایت دراصل ظلم و استبداد، جبر و قہر انگریزی کی حائل قوتوں کیخلاف منظم، وسعت قلبی، مربوط، اتحاد و اتفاق کے ساتھ عالمی اسلام کا ایک لامشال نمونہ ہے جو مہذب قوموں، عالمی برادری، عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی تنظیموں و فورموں کو اس بات کا احساس و یاد دہانی کراتے ہیں کہ آج بھی اسرائیلی فوج مسجد اقصٰی پر غیر قانونی و غیر اخلاقی طریقہ سے قابض ہیں، انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کے دائمی و حتمی فیصلہ، فلسطینی عوام کی نسل کشی، ظلم و ستم اور کشمیر و فلسطین میں جاری حقوق انسانی کی پامالیوں کو روکنے کے لئے عالم اسلام جمعتہ الوداع کو یوم قدس و یوم کشمیر کے طور پر مناتے ہیں، ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں