محبوبہ مفتی نے قرآنی نادر نسخوں کی نمائش کا دورہ کیا نمائش میں رکھے گئے اسلامی نوادرات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ، منتظمین کی ستائش کی

سرینگر/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ان دنوں ٹی آر سی سرینگر میں جاری اسلامی فنپاروں اور نادر قرآنی نسخوں کی نمائش کا کل دورہ کیا ۔ شیریں کلام موضوع کے تحت منعقدہ اس پانچ روزہ نمائش کا انعقاد جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز نے محکمہ آرکائیوز ، آرکیالوجی اور میوزیم ، محکمہ سیاحت ، محکمہ لائیبریریز اور ریاست کی کئی پرائیویٹ گیلریوں کے اشتراک سے کیا ہے ۔ تعمیراتِ عامہ اور ثقافت کے وزیر نعیم اختر نے وزیر اعلیٰ کو نمائش پر رکھے گئے نوادرات کے بارے میں جانکاری دی ۔ نمائش کے دوران مختلف خطوں میں رکھے گئے قرآنی نسخوں اور دیگر فنپاروں کی نمائش کی گئی ہے ۔ ان میں 1300 ہجری میں ہاتھ سے لکھا گیا قرآنی نسخہ ، مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں لکھا گیا قرآنی نسخہ ، سونے کی سیاہی سے لکھا گیا قرآنی نسخہ اور کئی دیگر اہم مذہبی نوادرات شامل ہیں ۔ اس /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے علاوہ تلتھ سٹائل میں اخروٹ کی لکڑی کی بائنڈنگ والا نادر نسخہ بھی نمائش میں رکھا گیا ہے جسے 1270 میں خطِ نستہ لیک میں مرتب کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ جو اکیڈمی کی صدر بھی ہیں نے نمائش پر رکھے گئے نادر نسخوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان نوادرات کی مناسب دیکھ ریکھ کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے ریاست بھر میں رمضان کے حوالے سے پروگرام منعقد کرانے کیلئے کلچرل اکیڈمی کی تعریف کی اور کہا کہ کلچرل اکیڈمی ریاست میں ثقافتی ورثے کو تحفظ اور فروغ دینے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آ کر آرٹ اور ثقافت کے نادر نمونے اکیڈمی کو عطئیے پر دیں تا کہ انہیں محفوظ رکھا جا سکے ۔ کلچرل اکیڈمی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس ، کمشنر سیکرٹری ثقافت سلیم سیشگر ، سیکرٹری اکیڈمی ڈاکٹر عزیز حاجنی ، ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیالوجی ینڈ میوزیمز منیر السلام ، ڈائریکٹر لائیبریریز مسرت الاسلام ، کنوینئر انٹیک محمد سلیم بیگ اور کافی تعداد میں آرٹ کے مداح اس موقعے پر موجود تھے ۔ اس نمائش میں کافی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں اور وہ کلچرل اکیڈمی کے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کلچرل اکیڈمی نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق مقدس ماہِ رمضان کی عظمت کو دوبالا کرنے کیلئے کسوصی پروگراموں کا انعقاد کیا ۔ ان میں بڑی نمائشیں ، قرأت مقابلے ، نعت اور قبالی مقابلوں کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں