ہندستان کو اپنی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ منظور نہیں :مودی

کنگداؤ،10جون ﴿یواین آئی﴾وزیراعظم نریندرمودی نے دہشت گردی کے مسئلہ پر ایک بار پھر بالواسطہ طورپر پاکستان کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہندستان اپنی سلامتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔اتوارکو چین میں منعقد 18ویں شنگھائی تعاون تنظیم ﴿ایس سی او﴾چوٹی کانفرنس میں روس کے صدر ولادمیر پوتن کی موجودگی میں مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک بار پھر دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔انھوں نے دہشت گردی کے لئے پاکستان کو بالواسطہ طورپر نشانہ بناتے ہوتے ہوئے کہاکہ ہندستان اپنی سلامتی کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریگا۔ مسٹر مودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے امن کے لئے پوری قوت کے ساتھ کوشش کرنے کے قدم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ سبھی فریق ان کے اقدام کوسراہیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ ،''دہشت گردی کے منفی اثرات کی سب سے افسوسناک مثال افغانستان ہے ۔مجھے امیدہے کہ مسٹر غنی نے امن کے لئے جوپہل کی ہے اسکا خطہ کے سبھی ملک احترام کریں گے ۔''افغانستان میں عیدکے موقع پر جنگ بندی کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ افغانستان کے لئے رابطہ گروپ بنانے میں ہندستان اہم رول اداکریگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں