سربراہی اجلاس کیلئے کم جونگ کی سنگاپورآمد

سنگاپور، 10جون ﴿رائٹر﴾ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نیوکلیائی تعطل کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہی مذاکرات سے پہلے اتوار کو سنگاپور پہنچے ۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم منگل کو جب سینٹوسہ جزا ئر کے ریسارٹ میں ملاقات کریں گے تو یہ ایک تاریخی موقع ہو گا،کیونکہ 1950-53کے درمیان کوریا جنگ کے بعد سے دونوں ممالک دشمن بن گئے ۔اس کے بعد سے شمالی کوریا اور امریکہ کے لیڈر کبھی نہیں ملے اور نہ ہی فون پر بات کی۔مسٹر کم ملک کے سربراہ کے طور پر سب سے طویل بیرون ملک سفر کے بعد سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر خاص ماؤنواز سوٹ اور ہیر اسٹائل میں پھنچے ۔ہوائی اڈے پر ان کا استقبال سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بال کرشنن نے کیا۔ مسٹر ویوین نے ٹوئٹ پر ان کے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور پیغام لکھامسٹر کم جونگ ان کا استقبال ہے ، وہ ابھی سنگاپور پہنچے ہیں۔امریکی وفد کینیڈا میں جی 7سربراہی اجلاس سے اتوار کی شام تک یہاں پہنچے گا اور مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے پیر کو ملاقات کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق مسٹر ٹرمپ سنگاپور کے پایا لیبر ائرپورٹ پر اتوار کی رات 8.35پر پہنچیں گے اور وہاں سے شانگریلا ہوٹل جائیں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں