محبوبہ مفتی نے ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہوں فوری طور واگذار کرنیکی ہدایت دی

سرینگر/وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے کل سروشکھشاں ابھیان کے تحت کام کر رہے اساتذہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی التوا میں پڑی تنخواہوں کو ادا کرنے کی خاطر فوری طور سے ایک ارب 43کروڑ روپے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
واگزار کرنے کی ہدایت دی۔وزیرا علیٰ نے یہ ہدایات آج اس حوالے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران دیں۔وزیر تعلیم چودھری ذوالفقار ، وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری، اعلیٰ تعلیم کے وزیر مولوی عمرا ن رضا انصاری، چیف سیکرٹری بی بی وِیاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے ایس ایس اے اساتذہ معاملات پر غور رکرنے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مربوط طریقے پر حل کرنے کی خاطر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایات دیں۔ کمیٹی کے ارکان میں خزانہ او رمنصوبہ بندی اور تعلیم محکموں کے انتظامی سیکرٹری شامل ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایس ایس اے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔محبوبہ مفتی نے محکمہ خزانہ سے کہا کہ وہ مزید وسائل جٹانے کے امکانات تلاش کریں ایس ایس اے اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ راحت دی جاسکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں