پٹرول 1.85،  ڈیزل 1.36روپے فی لیٹر سستا

نئی دہلی،11 جون ﴿یو این آئی﴾ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل تیرہویں دن کمی ہوئی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول 20پیسے کم ہوکر 76.58روپے فی لیٹرہوگیا جبکہ ڈیزل 15پیسے کم ہوکر 22مئی کے بعد پہلی بار 68روپے سے نیچے 67.95روپے فی لیٹر رہ گیا۔گزشتہ تیرہ دنوں کے دوران پٹرول 1.85روپے اور ڈیزل 1.36روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے ۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 29 مئی تک دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔29مئی کو راجدھانی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ 79.68روپے اور ڈیزل 69.31روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی تھی۔ ممبئی میں 29مئی کو پٹرول 86.24 روپے اور ڈیزل 73.79روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔ کولکتہ میں پیر کو پٹرول کی قیمت 79.25روپے اور ڈیزل 70.50روپے فی لیٹر ہے ۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ مہنگے ہیں۔ یہاں پٹرول 84.41روپے اور ڈیزل 72.35روپے فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں ان کی قیمت بالترتیب 79.48روپے اور 71.73روپے فی لیٹر ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں