سابق وزرائے اعلیٰ کے خالی بنگلوں میں غائب سامان کی فہرست بنے گی

لکھنؤ۔11جون ﴿یو این آئی﴾ قانونی صلاح لینے کے بعد اترپردیش کے ریاستی محکمہ املاک نے حال ہی میں سابق وزرائے اعلی کے ذریعہ خالی کئے گئے بنگلوں میں سرکاری املاک کے نقصان کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے ۔املاک افسر یوگیش شکلا نے پیر کو بتایا کہ محکمہ کے ملازمین نے خالی بنگلوں کے سامان کی فہرست بنانی شروع کردی ہے ۔ اگر کوئی سامان غائب ملتا ہے تو متعلقہ سابق وزیراعلی کو نوٹس بھیجاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزرائے اعلی اکھیلیش یادو، راجناتھ سنگھ، محترمہ مایاوتی اور ملائم سنگھ یادو کے خالی کئے گئے سرکاری بنگلوں میں سامان کا ملان پرانے دستاویزات میں درج سامان سے کیا جارہا ہے جس کے بعد بنگلوں سے غائب سامان کی فہرست بنائی جائے گی۔ گزشتہ سنیچر کو محکمہ املاک نے سابق وزیراعلی اکھیلیش یادو کے ذریعہ خالی کئے گئے بنگلہ کو میڈیا کی موجودگی میں کھولا تھا ۔ بنگلہ میں کئی جگہ ٹوٹ پھوٹ ملی ۔ اس معاملہ میں صوبہ کے موجودہ ٹرانسپورٹ کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے اتوار کو معاملہ کی اعلی سطح تفتیش کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں